تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:سب سے زیادہ بجلی چوری حکومتی ارکان پارلیمنٹ کے حلقوں میں ہوتی ہے،سردار نوراحمد ڈوگر

بھائی پھیرو(نامہ نگار) قرضوں کے سود اور لائن لاسز کی مد میں عوام سے اربوں روپے وصول کرنا قابل مذمت ہے,سب سے زیادہ بجلی چوری حکومتی ارکان پارلیمنٹ کے حلقوں میں ہوتی ہے
قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگرنے کہاہے کہ اربوں روپے کے قرضوں کے سوداور لائن لاسز کابوجھ عوام پر ڈالنا انتہائی قابل مذمت ہے۔حکومت کے اپنے محکمے انکشاف کررہے ہیں کہ عوام الناس پر اضافی بوجھ ڈال کر کمی کو پوراکیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی جانب سے بھاری شرح سود پر حاصل کیے گئے قرضوں کا تمام تربوجھ صارفین کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے حکمرانوں کو لوٹ مار کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔لائن لائسزکابوجھ دیگر صارفین پر ڈالنا حکمرانوں کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین واپڈاکے مطابق ملک میں ہر سال25ارب روپے کاپانی ضائع ہوجاتا ہے۔اگر اس ضائع ہونے والے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تو ملک سے اندھیروں کا دور ختم ہوسکتاہے اس کے ساتھ ہی زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا،لاکھوں نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،ہر سال آنے والے سیلابوں سے بھی نجات مل سکتی ہے اور ہندوستان کی آبی جارحیت کا سدباب بھی ممکن ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملک سے اندھیروں کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ کالاباغ ڈیم سمیت تمام چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیرفی الفور شروع کی جائے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت وقت ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کی بجائے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں  یاد ماضی عذاب ہے یا رب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker