پاکستانتازہ ترین

عدالت کا مسلسل غیر حاضری پر عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

اسلام آباد (بیوروچیف) انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے سے مسلسل غیر حاضری پر عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے سے مسلسل غیر حاضری پر عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا جبکہ اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی قرقی کیلئے متعلقہ تھانوں اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے، ملزمان پر ریڈ زون میں توڑ پھوڑ اور سرکاری ٹی وی چینل پر حملے کا الزام ہے، ملزمان پر ایس ایس پی اسلام آباد کو بھی زخمی کرنے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلام آبادہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن میں جاری غیر ملکی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکنے کے لیے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کردیا تھا جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جاری غیرملکی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکنے کیلئے دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2000 کے تحت الیکشن کمیشن کو شہریوں کی شکایات پر کسی سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی یا اس کے کھاتوں کی جانچ پڑتال کااختیار نہیں ٗاس لیے الیکشن کمیشن کو غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت سے روکا جائے۔موقف سننے کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ 2014 سے یہ کیس چل رہا ہے، ہائی کورٹ پہلے بھی یہ کیس الیکشن کمیشن کو ریمانڈ بیک کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button