پاکستانتازہ ترین

عوام سے بار بار ٹھکرائے جانے والوں کے کہنے پر استعفی نہیں دوں گا،وزیراعظم

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وقت آنے پر عوامی احتساب کیلئے پیش ہوں گے، عوام سے بار بار ٹھکرائے جانے والوں کے کہنے پر استعفی نہیں دوں گا۔جمعے کو وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف سے ملنے کیلئے بڑی کوشش کی گئیں مگرملنے سے صاف انکارکیا، ایک سادہ کاغذ پردستخط کرنے کوبھی کہا گیا لیکن کسی این آراوپردستخط نہیں کئے۔ان کا کہنا تھا کہ 4سال میں کراچی، پنجاب سمیت دیگرعلاقوں میں اربوں روپے کے پاورپلانٹس لگائے،کوئی کرپشن کی ہوتو پکڑلاؤ ورنہ پھر بغیر ثبوت کے الزامات ہی لگاؤ۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی متنازعہ رپورٹ مخالفین کے بے بنیاد الزامات کا مجموعہ ہے ،جمہوریت میں عوام احتساب کرتی ہے وقت آنے پرعوام احتساب کیلئے پیش ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر بلاجوازمہم چلائی گئی ، دھرنے دیئے گئے ، اب تیسرا حملہ ہورہا ہے لیکن اللہ اورعوام ہمارے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ایشیاء کپ: سری لنکا کوافغانستان کے ہاتھوں شکست، ایونٹ سے باہر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker