تازہ ترینفن فنکار

نواز شریف کے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں: گلوکارجواد احمد

جوہر ٹاؤن(نمائندہ شوبز)گلو کار و سیاستدان جواد احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں۔ سپریم کورٹ نااہل کردے تو ان کو گھر جانا چاہیے۔ایک انٹرویو میں جواد احمد نے کہا ہماری سیاسی جماعت کا مقصد عام آدمی کو آگے لے کر آنا ہے۔اس کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام اس وقت بدلے گا جب عام آدمی گھروں سے باہر نکلیں گے۔ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں میں کوئی نئے چہرے سامنے نہیں آرہے۔ مڈل کلاس کو لیڈر شپ ملنے تک حالات بدل نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی اور انس رضوی سمیت سیکڑوں مظاہرین کیخلاف مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker