پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کی عدم دلچسپی، سینٹ نشست لیگی اُمیدوار کو ملنے کاامکان

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں سینٹ انتخابات میں تحریک انصاف کی عدم دلچسپی کے باعث نون لیگی اُمیدوار کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔تفصیلات کے مطابق بابر اعوان کے بطور سینیٹر استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر دوبارہ انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے پیر 24 جولائی آخری دن ہے۔ اپوزیشن جماعت تحریک انصاف پنجاب اسمبلی سینٹ انتخابات میں تاحال غیر سنجیدہ ہے۔ تحریک انصاف نے ابھی تک اپنے کسی اُمیدوار کو سینٹ الیکشن کیلئے گرین سگنل نہیں دیا ہے۔ تحریک انصاف کی اس عدم دلچسپی کے باعث لیگی اُمیدوار کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔پارٹی رہنماؤں کے مطابق پارٹی اُمیدوار لانے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور نہیں کر رہی، سینٹ کی نشست کیلئے 37 ووٹ درکار ہیں اور پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں عددی قوت کم ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button