تازہ ترینعلاقائی

سانگھڑ:صدر جاوید انصاری کی جانب سے شجرکاری مہم کا افتتاح

سانگھڑ(نامہ نگار)پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس آرگنائیزیشن ضلع سانگھڑکے صدر جاوید انصاری کی جانب سے شجرکاری مہم کا افتتاح, تفصیلات کے مطابق پاکستان ہیومین رائیٹس آرگنائیزیشن ضلع سانگھڑکے صدر جاوید انصاری کی جانب سے کلین اینڈ سانگھڑ مہم کے تحت شہر اور گرد و نواح میں مختلف اقسام کے 67پودے لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح جس میں انسانی حقوق تنظیم کے تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی اس موقع پر جاوید انصاری کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس آرگنائیزیشن ضلع سانگھڑکی جانب سے 70ویں قومی شجرکاری مہم کے سلسلے مین سانگھڑ شہر اور ضلع بھر میں 1ماہ تک شجرکاری مہم جاری رکھیں گے اور عوام کو پودوں اور درختوں کی افادیت کے بارے میں شعوروآگاہی بھی دیں گے کہ درخت کا ہماری عملی زندگی میں کتنی اہمیت کا حامل ہے۔عوامی میں بھی درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے بارے میں خصوصی طور پر آگاہ کیا جائے گا تاکہ سرکار کے ساتھ ساتھ عوام بھی اس نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈال سکیں عوام کی طاقت سے ہی شجرکاری مہم کو کامیاب کیا جاسکتا ہے پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس آرگنائیزیشن کی شجر کاری مہم شروع کرنے کا مقصد ہے کہ ضلع سانگھڑ کی عوام کو بہتر ماحول دیا جاسکے اور ضلع سانگھڑ میں درختوں کی بے دردی سے کٹائی کو روکا جاسکے اور دوسری جانب سیلاب کے دوران درختوں کی وجہ سے انسان کو تحفظ ملتا اور درخت آکسیجن پیدا کرکے ہمارے ماحول کو آلودہ ہونے سے بچاتے ہیں درخت انسان اور ماحول دوست ہیں

یہ بھی پڑھیں  مانسہرہ: تیزرفتاری جیپ کھائی میں جاگری،4مسافرجاں بحق،10زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker