پاکستانتازہ ترین

پہلی حج پروازاسلام آباد سےمدینہ منورہ کےلیے روانہ

اسلام آباد(بیوروچیف)حج دوہزارسترہ کیلئے سرکاری اسکیم کے تحت فلائٹ آپریشن کاآغازکردیا گیا ہے۔ پہلی پروازرات پونے تین بجےاسلام آباد سےمدینہ منورہ کےلیے روانہ ہوگئی۔سرکاری اسکیم کے تحت حج فلائٹ آپریشن آج سے شروع ہوگیا ہے جو چھبیس اگست تک جاری رہے گا۔پہلے روز آٹھ پروازوں کےذریعے ایک ہزار نو سوچون عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔اسلام آباد کے بےنظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پروزیرمذہبی امورسرداریوسف نے عازمین کو کوالوداع کہا۔ اسلام آباد سے پی آئی اے  کی پرواز تین سو انتیس عازمین کولےکرروانہ ہوئی ۔وزیرمملکت مذہبی امور پیرامین الحسنات کراچی سے، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا پشاورسے جبکہ لاہورسے سیکرٹری مذہبی امورخالد مسعودچودھری عازمین حج کوالوداع کہیں گے۔دوسری حج پروازکےذریعے کراچی سے تین سوچونتیس عازمین حجازمقدس جارہے ہیں۔ وزارت مذہبی امورکےمطابق عازمین حج کوایس ایم ایس کےذریعےان کی پروازوں کےبارے میں آگاہ کیاجارہاہے ۔ پروازوں کا شیڈول وزارت کی ویب سائٹ پرموجود ہے۔رواں سال چارسوچھبیس پروازوں کےذریعےایک لاکھ سات ہزارپانچ سوچھبیس پاکستانی عازمین حج کا مبارک فریضہ اداکرینگے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کےرہنماؤں کاسابق ناظم سردارفیصل اورنگ زیب کی والدہ کی وفات پراظہارافسوس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker