پاکستانتازہ ترین

لاہور دھماکہ، پاک فوج بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

لاہور (پاک نیوز)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہو ئے ہیں ۔دھماکے کے فوری بعد پاک فوج نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔جائے وقوعہ پر رینجرز کے کمانڈو ز اورپولیس نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ پتہ لگا یا جا سکے کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا ۔دھماکے کے وقت تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تھا ،اس دوران دھماکہ ہوا ۔جائے وقوعہ پر حساس اداروں کے اہلکار بھی پہنچ گئے ہیں اور ثبوت اکھٹے کیے جا رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اصولی اوروصولی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker