تازہ ترینعلاقائی

سانگھڑ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں تین اشتہاری اور اور دس روپوش ملزمان گرفتار

سانگھڑ(نامہ نگار) پولیس نے مختلف کاروائیوں میں تین اشتہاری اور اور دس روپوش ملزمان گرفتار کرلئے ملزمان قتل, اقدام قتل اور اغواء کی وارداتوں میں مطلوب تھے.
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر منگلی اور سنجھورو تھانوں کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے تین خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے. منگلی تھانے کی حد سے قتل اقدام قتل اور اغواء کے چار مقدمات میں اشتہاری ملزم رفیق عرف منڈی کو گرفتار کرلیا جبکہ سنجھورو تھانے کی حد میں دو مختلف کاروائیوں میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سابق برڑو اور اغواء کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری اصغر ڈاہری کو گرفتار کرلیا گیا سانگھڑ کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف دیگر کاروائیوں میں دس روپوش ملزمان بھی گرفتار کرلئے جن میں اشرف کھورکھانی, اعجاز مکرانی, علی محمد مکرانی, نورمحمد زرداری, ابراہیم تالپور, صدام رند, عارف راجپوت, شمس سموں, اعجاز خاصخیلی اور اللہ بخش بروہی شامل ہیں
یہ بھی پڑھیں  مصری صدرمحمدمرسی پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker