پاکستانتازہ ترین

توہین عدالت کیس میں عمران خان کی قسمت کا فیصلہ 10اگست کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(بیوروچیف)عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس پر فیصلہ محفوظ، 10اگست کو سنائے جانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انـصاف کے خلاف توہین عدالت کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جسے سنانے کیلئے 10اگست کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ عمران خان کے وکیل نےالیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی کہ الیکشن کمیشن کے پاس کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ۔واضح رہے کہ اگر فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا تو اس سے نہ صرف پی ٹی آئی چیئرمین کیلئے آئندہ آنیوالے عام انتخابات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے بلکہ سزا کی صورت میں نا اہلی کی تلوار بھی ان کے سر پر لٹک رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور میں جدید’’اولڈ ایج ہوم‘‘ بلڈنگ کی تعمیر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے:ہارون سلطان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker