شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کرگئی

ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے چیرمین اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ سالانہ 74 ہزار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا استعمال ہو رہا ہے۔چیرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 5 سب میرین کیبلز کام کررہی ہیں اور سالانہ 74 ہزار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا استعمال ہورہا ہے، سی پیک کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک کیبل بچھائی جا رہی ہے،اس وقت ملک کے 72 فیصد سے زائد حصے میں ٹیلی کام سروسز دستیاب ہیں، ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ موبائل کمپنیوں کو مشترکہ ٹاورزاستعمال کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔اسماعیل شاہ نے کہا کہ ملک میں اوبراور کریم ٹیکسی سروس کی کامیابی موبائل براڈ بینڈ کی مرہون منت ہے، ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ جدید ٹیکسی سروس سے عام ٹیکسی ڈرائیورمتاثرہورہے ہیں، جلد ہی عام ٹیکسی ڈرائیورزکو بھی اس سروس میں شمولیت کا موقع دیا جائے گا۔

x

Check Also

پھولنگر:مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے گاؤں کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے ...

%d bloggers like this: