تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:خطر ناک اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والے دو افراد کے خلاف مقدمات درج

بھائی پھیرو(نامہ نگار)خطر ناک اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والے دو افراد کے خلاف مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق بنگہ بلوچاں کے محمد احسان نے خطرناک اشتہاری ملزم منشا کو گھر میں چھپا رکھا تھا کہ مخبری پر تھانہ بھائی پھیرو کے اے ایس آئی محمد اسلم نے چھاپہ مارا تو احسان نے منشا کو گھر سے بھگا دیا ۔پولیس نے اشتہاری کوپناہ دینے کے جرم میں احسان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔اسی طرح جمبر کلاں کے راشد کے خلاف بھی اشتہاری عمران کو پناہ دینے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  ”دہشت گرد بھارت“

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker