پاکستانتازہ ترین

سرینگر:سرحدی کشیدگی کے پیش نظر بس سروس تیسرے ہفتے بھی معطل ، تاجروں کو لاکھوں کانقصان

azad kashmir flagآزادکشمیر(چیف رپورٹر)سرینگر مظفر آباد تجارت سو مال بردر ٹرکوں نے لائن آف کنٹرول کو چکوٹھی اوڑی امن برج سے کراس کیا جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث تیتری نوٹ چکندا باغ پونچھ تجارت اور بس سروس تیسرے ہفتے بھی معطل دونوں اطراف کے تاجروں کو لاکھوں روپے کانقصان ، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سرینگر مظفر آباد تجارت کے ذریعے آزاد کشمیر سے پچاس مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ کشمیر سے بھی پچاس مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے رواں ہفتے چار کی بجائے تین روز ہی چکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ سے تجارت ہوگی جمعہ کے روز کی تجارت کو عید میلاد النبی ؐ کے باعث ملتوی کردیا گیا دوسری جانب تیتری نوٹ چکندا باغ کراسنگ پوائنٹ سے پاک بھارت کشیدگی کے باعث تیسرے ہفتے بھی دوطرفہ تجارت معطل رہی ڈی جی ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر بریگیڈئر ریٹائرڈ محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ حالات کے معمول پر آنے تک تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے دو طرفہ تجارت اور بس سروط معل رہے گی چکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ پر حالات معمول کے مطابق ہیں اس لئے ادھر سے دوطرفہ تجارت اور بس سروس معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی دریں اثناء انٹرا کشمیر ٹریڈرز کے رہنماؤں خورشید احمد منیر ، محمود احمد ڈار ، اعجاز میر ، نذیر احمد بٹ اور راشد میر نے مطالبہ کیاہے کہ بین الاقوامی برادری لائن آف کنٹرول پر امن قائم کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بھارت پر دباؤ ڈالے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث جنوبی ایشیا کا امن خطرے سے دو چار ہوسکتا ہے

یہ بھی پڑھیں  آرمی سکول پر حملہ کا اہم ملزم تاج محمد آئی ڈی پی کے بھیس میں کیمپ سے گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker