پاکستانتازہ ترین

نامزد عبوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اہلیت چیلنج

لاہور(پاک نیوز) مسلم لیگ نواز کے نامزد شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیر اعظم کے الیکشن کیلئے نااہل قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یہ درخواست شہری محمود اختر نقوی کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب اور ایف آئی اے میں ایل این جی کی درآمد اور جہازوں کی درآمد میں کرپشن کی انکوائریاں زیر التواء ہیں، شاہد خاقان عباسی کرپشن میں ملوث ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں وزیر اعظم کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو وزی اعظم کا الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیا جائے اور نواز شریف کی طرز پر انکے خلاف بھی کرپشن کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے، سپریم کورٹ کا رجسٹرار آف اس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا حقائق پر مبنی ہونے کا جائزہ لینے کے بعد اسے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کریگا۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد: جڑانوالہ روڈ پر فائرنگ، پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker