تازہ ترینعلاقائی

پاکستان پر خلق خدا کی حکمرانی کا وقت آ گیا ہے،سعدیہ سہیل رانا

لاہور(پریس ریلیز) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پاکستان پر خلق خدا کی حکمرانی کا وقت آ گیا ہے کرپٹ حکمرانوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا کا وقت ختم ہو گیا ہے، اب تحریک انصاف کو عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ پورے ملک میں تحریک انصاف کی عوام میں پذیرائی نے ثابت کر دیا ہے کہ آئندہ انتخاب کون جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس صاف اور شفاف لوگ نہیں اب جس کو وہ وزیر اعظم بنانے جا رہی ہے وہ ماڈل ٹاﺅن میں قتل کئے جانے والے بے گناہوںکا قاتل ہے اور حدیبیہ پیپر مل میں کرپشن میں ملوث ہے موروثی سیاست کرنے والوں نے اب اپنے چھوٹے بھائی کو وزیر اعظم نامزد کر کے عوام کو ثبوت دے دیئے ہیں کہ وزیر اعظم شریف خاندان سے ہی بنے گا

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف صاحب کلبھوشن کے بارے میں بلا آخر بول پڑے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker