پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف پنجاب کے لئے لازم و ملزوم ہیں ،رانا ثناء اللہ

لاہور(پاک نیوز) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف پنجاب کے لئے لازم و ملزوم ہیں ، ان کا وزرات اعلی کا منصب چھوڑ کر وزیر اعظم بننا ٹھیک نہیں ‘شہباز شریف پنجاب سے چلے گئے تو یہاں پر مسائل پیدا ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے فیصلے کی مخالفت کر دی ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کووزیراعلی پنجاب ہی رہنا چاہیئے۔ اگر شہباز شریف پنجاب سے دور ہوگئے تو پھر مسلم لیگ ن کیلئے بہت بڑی مشکلات کھڑی ہو جائیں گی۔مسلم لیگ ن کیخلاف اس وقت سازشی عناصر کھل کر میدان میں آ چکے ہیں۔ ایسے میں شہباز شریف کا جانا پنجاب میں مسلم لیگ ن کے کمزور ہو جانے کا باعث بن سکتا ہے۔ شریف خاندان کے خلاف عالمی سازشیں عروج پر ہیں جبکہ عمران خان عالمی طاقتوں کے ایک مہرے کے طور پر کام کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  پی او ایف کی مصنوعات کو اندرون ملک متعارف کرانے کے لیے مختلف شہروں میں ڈیمانسٹریشن کا اہتمام کر رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker