پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے دیا

اسلام آباد(پاک نیوز) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت (ن) لیگ کی صدارت کا عہدہ خالی رکھا گیا ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان کی 345 سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی ہے جس میں ملک کی سب سے بڑی جماعت (ن) لیگ کا نمبر 215 واں ہے۔الیکشن کمیشن نے نئی فہرست میں نوازشریف کا نام (ن) لیگ کی صدارت کے عہدے سے نکال دیا اور اب جماعت کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نئی فہرست کے جاری ہونے سے پہلے ہی (ن) لیگ کو پارٹی صدارت سے متعلق خط لکھا جاچکا تھا تاہم تاحال کوئی بھی نام سامنے نہ آنے کے بعد جماعت کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے کر فہرست جاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے دورہ کراچی کا شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker