تازہ ترینکھیل

آئی سی سی نے انڈر19 ورلڈکپ 2018ء کے شیڈول کا اعلان کردیا

دبئی(نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی نے انڈر نائنٹین ورلڈ کپ 2018ء کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ایونٹ 23 جنوری سے 3 فروری تک نیوزی لینڈ کے 4 وینیوز پرمنعقد ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ 2018ء کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ جونیئر میگا ایونٹ 23 جنوری سے 3 فروری تک نیوزی لینڈ کے 4 وینیوز پر منعقد ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں شریک 16 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان گروپ ڈی میں سری لنکا، افغانستان اور آئرلینڈ کے ساتھ شامل ہے اور اپنا پہلا میچ 13 جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ اے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور کینیا پرمشتمل ہے۔ جبکہ گروپ بی میں 3 مرتبہ کا چیمپیئن بھارت، آسٹریلیا، زمبابوے اور گھانا کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ سی انگلینڈ، بنگلادیش، کینیڈا اور نمیبیا پر مبنی ہیں۔انڈرنائنٹین مستقبل کے کرکٹرز کو سامنے لاتا ہے۔ برائن لارا اور انضمام الحق سمیت دنیائے کرکٹ کے کئی سپر اسٹارز کے ابتدائی جلوے انڈرنائنٹین ورلڈکپ میں ہی سامنے آئے تھے۔ اس وقت بھی دنیا کے 4 کپتان پاکستان کے سرفرازاحمد، آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ، بھارت کے ویرات کوہلی اورنیوزی لینڈ کے کین ولیمسن انڈرنائنٹین کے بھی کپتان رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker