پاکستانتازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی کلثوم نواز کےکاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج کردی

لاہور(پاک نیوز) عوامی تحریک کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے بھی کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرلیاہے، اپیل الیکشن ٹریبونل میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار فیصل میر نے جمع کرائی، جس میں کلثوم نواز،ریٹرنگ افسر،الیکشن کمیشن ،نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیاہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن ختم ہو چکی، بیگم کلثوم نواز (ن) لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب حکومت نے لاہور میں بسنت منانے کا اصولی فیصلہ کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker