پاکستانتازہ ترین

میاں محمد نواز شریف 24 اگست کو لندن روانہ ہوں گے

اسلام آباد (بیوروچیف)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لندن روانگی کی تیاری کر لی ہے ، میاں محمد نواز شریف کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ 24 اگست کو لندن روانہ ہوں گے جہاں ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا ۔بیگم کلثوم نواز بھی پہلے ہی علاج کیلئے لندن میں مقیم ہیں جہاں ایک نجی ہسپتال میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی میاں محمد نواز شریفبیرون ملک اپنا علاج اور چیک اپ کرواتے رہے ہیں ۔ اس سے قبل ماضی میں جب میاں محمد نواز شریف کو عارضہ قلب کی شکایت ہوئی تھی تو ان کے دل کی سرجری کی گئی تھی جس کے بعد وہ کئی روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحتیابی کے بعد وہ وطن واپس لوٹے تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button