تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:آٹھ مسلح افراد نےتشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے بھاگ جانے والے عاشق اور محبوبہ دونوں کوقتل کر دیا۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)محبت کا عبرتناک نجام ۔ آٹھ مسلح افراد نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے بھاگ جانے والے عاشق اور محبوبہ دونوں کوقتل کر دیا۔لاشوں کو گھسیٹتے ہوئے ویرانے میں پھینک کر فرار۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے نزدیک موضع جلیانہ کے تیس سالہ سلیم اور انتیس سالہ الفت میں معاشقہ چل رہا تھا۔چند روز بعد لڑکی کی شادی ہونے والی تھی کہ گزشتہ روز سلیم نے اپنی معشوقہ کو فون پر بلایا اور اپنے ساتھ بھاگ جانے پر آمادہ کر لیا۔ دونوں بھاگ کر بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں بھگیانہ کلاں کے قریب بستی جھلار میں اپنے رشتہ دار کے گھرمیں آگئے۔پیچھا کرتے کرتے لڑکی کے لواحقین لیاقت ،مقصود،علی حسین اور پانچ کس نامعلوم کل آٹھ کس پیچھا کرتے کرتے انکے پیچھے آگئے اور انکے رشتہ دار کے گھر دھاوا بول کر موقع پا کر سلیم اور الفت دونوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔مرنے والے ملزمان کے اگے ہاتھ جوڑ جوڑ کر خدا اور رسول کے واسطے دیتے رہے مگر ملزمان نے مار مار کر دونوں کو قتل کر دیااور گلے میں رسہ ڈالکر گلا دبا کر دونوں کو قتل کر دیا اور لاشوں کو گھسیٹ گھسیٹ کر نزدیکی کھیتوں میں پھینک کر فرارہوگئے۔پولیس نے تھانہ بھائی پھیرو صدرمیں مقدمہ درج کرکے لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:انجمن مزارعین پنجاب کےکارکنوں کارکن پنجاب اسمبلی میاں یاورزمان کے خلاف احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker