پاکستانتازہ ترین

شیخ رشید نے الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد (بیوروچیف)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔درخواست میں کہا گیا کہ وزیر اعظم صادق و امین نہیں رہے نا اہل قرار دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے دنیا کی مہنگیترین ایل این جی گیس خریدی۔درخواست میں ٓاستدعا کی گئی کہ وزیر اعظم صادق و امین نہیں رہے لہٰذہ انکو نا اہل قرار دیا جائے۔درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ریفرنس کے ساتھ ٹرا نسپیرنسیی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور اخباری تراشے لگائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایل این جی معاہدہ کرپشن کا سمندر ہے ۔وزیر اعظم نے دنیا کہ مہنگی ترین ایل این جی گیس خریدی ۔آپ پاکستان میں ایل این جی گیس کے ریٹس کا انڈیا کے ریٹس کے ساتھ موازنہ کر کے دیکھیں سب واضح ہو جائے گا۔لوگ 3سال کا معاہدہ کرتے ہیں انہوں نے 15سال کا معاہدہ کر لیا۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ درخواست نواز شریف شہباز شریف،اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر کی گئی ہے۔سپیکر نے ریفرنس مسترد کیا تو الیکشن کمیشن آیا ہوں یہا ں بھی کچھ نہ ہوا تو سپریم کورٹ جاوں گا۔‎

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ٹیکسلا کینٹ کا قیام،صفدر حسین صدرمنتخب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker