تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:صدر پولیس نے چھاپہ مارکربد نام زمانہ منشیات فروشوں کی دوچالو بھٹیاں پکڑکر85 لٹر شراب برآمد کرلی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)صدر پولیس نے چھاپہ مار کر بد نام زمانہ دو منشیات فروشوں کی دوچالو بھٹیاں پکڑ کر 85 لٹر شراب بر آمد کر لی ۔ملزم بھٹیوں سے شراب کشید کر کے عید الاضحی پر گوشت کھانے والوں کو گرما گرم شراپ پلا کر ہلا گلا محفل سجا کر عید کا جشن منایا کرتے تھے ۔تفصیلات کے مطابق SHOتھانہ صدر محمد ادریس چدھڑکو اطلاع ملی کہ موضع نتھے جاگیر اور گگہ سرائے کے دو بدنام زمانہ منشیات فروش کافی عرصہ سے شراب کشید کرکے منشیات کا مکرہ دھندہ کر رہے ہیں اور ہر سال عیدین کے موقع پر بھٹیاں چلا کر تازہ اور گرما گرم شراب کشید کرکے مے نوشوں کی محفل سجا کر ہلا گلا کرتے ہیں ۔مخبر نے بتایا کہ اس وقت بھی مزکورہ منشیات فروش عیدالضحی کا گوشت کھا کر جشن منانے والوں کو جمع کرکے ہلا گلا کرکے شور شرابا کر کے شریف شہریوں کا سکون برباد کررہے ہیں ۔اطلاع پر گزشتہ روز ایس ایچ او محمد ادریس چدھڑ نے اے ایس آئی محمد اسلم اور اے ایس آئی منشا سندھو کی سربراہی میں پولیس ٹیموں کو منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا ،جنہوں نے موضع گگہ سرائے کے بدنام زمانہ منشیات فروش شمشاد کے گھر سے چالو بھٹی کا سامان اور 45 لٹر شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔دوسری جگہ موضع نتھے جاگیرکے منشیات فروش شوکت کی حویلی میں چھاپہ مار کر شراب کی چالو بھٹی اور 40 لٹر شراب بر آمد کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!