پاکستانتازہ ترین

چھ ستمبر کا دن ہماری خوداری اور زندہ قوم ہونے کا احساس دلاتا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 6ستمبر کا دن پوری دنیا کو ہماری خوداری اور زندہ قوم ہونے کا احساس دلاتا ہے، شہداء اور غازی ہمارا سرمایہ ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 6ستمبر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن ہم نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ ہم ایک خوددار اور زندہ قوم ہیں اور کسی بھی جارحیت او رخطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوم دفاع ہمیں ماضی کے ان واقعات کی یاد دِلاتا ہے جب دشمن رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاہور پر قبضے کی خواہش کی غرض سے ہم پر حملہ آور ہوا او رپھر دُنیا نے دیکھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال جرأت و بہادری کی ایک نئی داستان رقم کرتے ہوئے دشمن کی آرزوں پر پانی پھیر دیا ۔اُنہوں نے اپنی شجاعت اور لازوال قربانیوں سے یہ ثابت کیا کہ قومیں محض تیرو تفنگ کی برتری سے فتح یاب نہیں ہوتیں بلکہ اِن کی بہادری اور استقلال ہے جو انہیں سرخرو کرتا ہے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کا پاکستان 1965ء کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہے ،آج ہم ایک ایٹمی قوت ہیں ۔شاہد خاقان عباسی نے شہداء وطن اورغازیوں کواُن کی لازوال قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  رابطہ اور امیدصرف اللہ سے جوڑ لیجئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker