تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:دینی جماعتوں کی کال پربرمامیں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور حکمرانوں کی خاموشی پراحتجاجی مظاہرے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جے یو پی ،جماعت اسلامی ،،اتحادالعلما اور دیگر دینی جماعتوں کی کال پر بھائی پھیرو اور گردو نواح میں سینکڑوں مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں کشمیر،برما , اور فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور حکمرانوں کی خاموشی کی شدیدمزمت ۔ کئی جگہوں پر احتجاجی مظاہرے ۔مسلمان حکومتوں سے برما سے سفارتی تعلقات توڑنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو اور گردو نواح کے قصبات کی سینکڑوں مساجد میں جے یو پی ،جماعت اسلامی ،،اتحادالعلما اور دیگر دینی جماعتوں کی کال پر بھائی پھیرو اور گردو نواح میں سینکڑوں مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں برما میں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور حکمرانوں کی خاموشی کی شدیدمزمت کی گئی اورکئی جگہوں پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔مساجد میں پاس کی گئی قراردادوں میں مسلم ممالک مطالبہ کیا گیا کہ وہ برما کی سفاک حکومت سے سے سفارتی تعلقات منقطع کریں اور مظلوم برمی مسلمانوں کی ہر طریقے سے امداد کریں ۔ بعض مساجد کے باہر برما کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے اور حکمرانوں کی خاموشی کی مزمت بھی کی گئی۔ دینی مذہبی جماعتوں جن میں جماعت اسلامی ، جے یو پی ، نورانی گروپ ، جے یو آئی ، مجلس وحدت المسلمیں اور دیگر کے رہنماؤں نے اپنے اپنے بیانات میں کہا کہ رسول کریمﷺ کی حدیث کے مطابق تمام مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہے اور اگر دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو تو انکی امداد کرنا ہم پر فرض ہے۔جماعت اسلامی کے مقامی امیر مقبول حسین کمبوہ نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو لوٹ مار سے ہی فرصت نہیں اس لیے وہ کشمیر،برما اور فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہیں۔جے یو پی کے مشتاق نورانی نے کہا کہ اقوام متحدہ ،او آئی سی ،اور انسانی حقوق کے اداروں کو مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیوں نظر نہیں آتے ؟علمائے اکرام نے ترکی کی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا کہ پورے عالم اسلام میں ترکی حکومت نے مظلوموں کی مدد کر کے پورے عالم اسلام کی لاج رکھ لی۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ فوری طور پر کشمیر،برما اور فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کا اعلان کریں بصورت دیگر عوام کو برما میں جانے کی اجازت دیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button