پاکستانتازہ ترین

بھارتی فوج کی ایک بار پھر کنٹرول لائن سے ملحقہ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ

راولپنڈی(پاک نیوز)بھارتی فوج نےایک بار پھر کنٹرول لائن  سے ملحقہ سیکٹرز میں بلا اشتعال  فائرنگ  کردی،جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ ہفتے کو بھارتی فوج ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر اتر آئی۔ذرائع کے مطابق  ،بھارتی  فوج کی جانب سے پونچھ لائن آف کنٹرول کے سیکٹر بٹل اوردھرم سال میں  فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔تتہ پانی،رکڑ،درہ شیرخان،مدارپورمیں بھی 30کلو میٹرکے علاقےمیں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔رکڑ  کے علاقے میں خوفوہراس پھیلا ہوا ہے   مقامی لوگوں اور طلبا نے مسجد میں پناہ لے رکھی ہے، تاہم  کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

یہ بھی پڑھیں  فوج کا الٹی میٹم مسترد، صدر مرسی کا عہدچھوڑنے سے انکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker