
راولپنڈی(پاک نیوز)بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی،جس کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوگیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ رک سکا،اس بار ورکنگ باؤنڈری کے پھکلیاں سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ،بھارتی فوجیوں نے شہری آبادی پر مارٹر گولے پھینکےاور خود کار اسلحے سے فائرنگ کی،جس کی زد میں آکر شہری محمد ظہور شہید ہوا۔بھارتی فوجیوں کی فائرنگ کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا،جس پر بھارتی کی توپیں اور بندوقیں خاموش ہوگئیں۔