تازہ ترینعلاقائی

ٹی ایم اے پسرور کے زیر اہتمام خسرہ سے آگاہی بارے واک آج ہوگی

imagesپسرور(نامہ نگار)ٹی ایم اے پسرور کے زیر اہتمام خسرہ سے آگاہی بارے آج ایک واک کا اہتمام کیا گیا ہے۔واک ٹی ایم اے آفس پسرور سے شروع ہو کر کچہری چوک تک کی جائے گی۔اس کی قیادت ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے میاں رفیق احسن کریں گے۔ٹی او آر محبوب بٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ اس واک کا مقصد موذی مرٖض خسرہ سے آگاہی اور شعور ہے۔واک میں ٹی ایم او احمد شاہ ابدالی۔انجینئر غلام مصطفے کے علاوہ سول سوسائٹی،میڈیا کے نمائندے بھی بھر پور شرکت کریں گے۔خادم پنجاب اور ڈی سی او کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے میاں رفیق احسن اور ان کی ٹیم محکمہ صحت کے تعاون سے اس موذی مرض کے متعلق آگاہی اور علاج کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button