تازہ ترینکھیل

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان بدھ کومتوقع

PakTeamDepartment_5-13-2013_100740_lکراچی(نمائندہ سپورٹس)دورہ ویسٹ انڈیر کیلئے ٹیم کے انتخاب کے لئے سلیکٹرز لاہور میں جمع ہوگئے ہیں تاہم ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا باضابطہ اعلان بدھ کو کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق چیمپینز ٹرافی کی ٹیم سے 5 کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے جن میں عمران فرحت، شعیب ملک، کامران اکمل ، عبدالرحمان اور احسان عادل کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے ۔ وکٹ کیپر محمد رضوان کاکامران اکمل کی جگہ لینے کا امکان ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نائب کپتان محمد حفیظ کو ایک اور موقع دئیے جانے کاامکان ہے،جبکہ شاہد خان آفریدی، عمر اکمل، حارث سہیل اور احمد شہزاد کی ٹیم میں واپسی کے امکانات ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button