بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، وزیراعظم پاکستان

نیویارک(ڈیسک نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اورپاک بھارت بارڈر پر دہشتگردی کررہاہے۔ وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے آج ورکنگ باؤنڈری پر ہونیوالی بی ایس ایف کی دہشتگردی سے پاکستانیوں کی شہادت سےمتلعق آگاہ کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انہیں ڈوزیئر بھی دیا۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےجنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے انتونیو گوتریس کے سامنے کشمیرکامعاملہ اُٹھایا۔ وزیراعظم نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انہیں ڈوزیئر بھی دیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ سےکشمیرکیلئےخصوصی نمائندے کے تقرر کا مطالبہ بھی کیا۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ بھارت نے پاکستان کےساتھ مذاکرات کےدروازے بندکر رکھے ہیں۔ ملاقات میں وزیراعظم نےبھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں سےبھی آگاہ کیا۔وزیراعظم نے بتایاکہ بھارتی فورسزکی فائرنگ سے آج بھی چار افراد جاں بحق ہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں دیرپاامن کیلئے مذاکراتی عمل کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان میرے دل کےبہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی بار پاکستان کا دورہ کرچکاہوں۔ انسداد دہشتگردی کیلئےپاکستان کےاقدامات کاعینی شاہد ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker