شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / سعودی حکومت نے عورتوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دیدی

سعودی حکومت نے عورتوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دیدی

ریاض(پاک نیوز ڈیسک) سعودی حکومت نےخواتین کو گاڑیوں کی ڈرائیونگ کی اجازت دیدی ۔خواتین جون دوہزار اٹھارہ سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم کے مطابق ٹریفک قوانین میں تبدیلیاں کر کے مردوں اور خواتین کے لیے یکساں ڈرائیونگ لائسنز جاری کیے جائیں گے۔ شاہی فرمان میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیتے ہوئے کہا گیا کہ خواتین کو اسلامی قوانین کے مطابق ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ہوگی۔ شاہی فرمان میں ٹریفک قوانین میں ترمیم کی ہدایت دی گئی ہے۔

x

Check Also

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر : محمد مظہررشید چودھری

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر ...