شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / آج احتساب عدالت اسحاق ڈارپرفردجرم عائدکرےگی

آج احتساب عدالت اسحاق ڈارپرفردجرم عائدکرےگی

اسلام آباد(بیوروچیف)پاناماپیپرز سے پیدا ہونے والے ہنگامے کی ہنگامہ خیزی جاری ہے۔ احتساب عدالت میں آج ایک اور بڑی پیشی ہوگی ۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار دوسری بار پیش ہو رہے ہیں۔اسحاق ڈارپرآج فرد جرم عائد کی جائے گی۔وزیرخزانہ آج پھر احتساب عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک میں ڈار کی یہ دوسری پیشی ہے۔فاضل جج محمد بشیر نے ملزم پر آج فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔فرد جرم کے نکات اسحاق ڈار کو پڑھ کر سنائے جائیں گے۔صحت جرم سے انکار پر بیانات کیلئے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کیا جا سکتا ہے۔فرد جرم عائد ہونے کے بعد ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ گذشتہ سماعت پر ملزم کو ریفرنس کی تئیس جلدوں پر مشتمل نقول فراہم کی گئیں تھیں۔ملزم کو آج ہر حال میں پیشی یقینی بنانے اور 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان ہائی کورٹ سبی بنچ کی مستقل بحالی تک بلوچستان بارکونسل نے بلوچستان بھرمیں عدالتی بائیکاٹ کااعلان کردیا