شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعہ اپنے نجی دورے سے لندن سے لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف مختصر نجی دورے کے بعد لندن سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ شہباز شریف قطر ائیرلائن کی پرواز کیو آر 628سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے اور پروٹوکول کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن اپنی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔شہباز شریف نے لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی اور وہاں موجود لیگی رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔ شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی اور ملکی حالات اور سیاست کے بارے میں آگاہ کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ریاستی بیوروکریٹس سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی زیادتی