تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:ڈینگی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انعم زید کی قیادت میں واک

پتوکی (تحصیل رپورٹر )ڈینگی کے خلاف عوامی شعور کی بیداری کے سلسلہ میں رائے عامہ کو ڈینگی کے مہلک اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے پتوکی میں واک ہوئی ۔واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انعم زید نے کی ۔ڈینگی کے خلاف واک میونسپل کمیٹی پتوکی سے شروع ہوئی ۔جو کچہری چوک پتوکی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔واک کے شرکاء نے بینرز پلے کارڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے ۔جس پر مختلف نعرے درج تھے واک میں سماجی تنظیموں کے نمائندوں، مارکیٹ کمیٹی پتوکی، ڈی ڈی ایچ او تحصیل پتوکی ڈاکٹر اے جی ساجد ، مسلم لیگ ن ضلع قصور کے سینئر نائب صدر حاجی محمد اسلم، چیف آفیسر بلدیہ عبدالرحمن، پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں ، جنرل سیکرٹری شیخ احسن سلیم، شیخ آصف سعید، لینڈ آفیسر چوہدری محمد اشرف ،محکمہ صحت ، تعلیم ، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انعم زید نے ڈینگی کے حوالے سے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button