پاکستانتازہ ترین

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے فوجی جوان اور خاتون سمیت 2 افراد شہید

راولپنڈی(بیوروچیف) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے فوجی جوان اور خاتون سمیت 2 افراد شہید جب کہ 3 فوجیوں سمیت 4 زخمی ہو گئے، پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑجواب دیا جس سے بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری اور راولا کوٹ میں شہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔بھارتی فوج کی بلا اشتعمال فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو شہری شہید جب کہ 1 زخمی ہو گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا ۔ سویلین شہری آبادی کو منتقل کرنے کے دوران فوجی پٹرولنگ پارٹی بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار ندیم شہید جب کہ 3 فوجی زخمی ہو گئے ۔ پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا جس پر بھارتی فوجیوں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker