تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:مسلم لیگ ن عوامی پارٹی ہے جوعوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے ،رانا اسحاق

پتوکی (تحصیل رپورٹر )مسلم لیگ ن عوامی پارٹی ہے جوعوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے مگر اپوزیشن رائے عامہ گمراہ کر کے ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ۔ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد اسحاق خان نے اپنے مرکزی کیمپ آفس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 141کے عوام کے ساتھ ہم نے الیکشن مہم کے دوران جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پتوکی ، چونیاں، حبیب آباد اور چھانگا مانگا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا یا جارہا ہے گھر گھر سوئی گیس کی فراہمی ، نکاسی آب، فراہمی آب کے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے سڑکوں اور نالیوں کی تعمیر بھی جاری ہے انشاء اللہ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر کے ایک بار پھر عوام کی عدالت میں سرخرو ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے مگر دھرنا گروپ اور انکے حواری ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملکی حالات خراب کر کے مخصوص مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر انکی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 141مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور آئندہ انتخابات میں حلقہ کے باشعور عوام ایک بار پھر مجھے ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے منتخب کر کے دوبارہ خدمت کا موقع دیں گے مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ، پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن، چیرمین محمد افضل جٹ اور جنرل سیکرٹری شیخ احسن سلیم بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button