شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی پوری ٹیم 422 رنز بناکر آؤٹ

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی پوری ٹیم 422 رنز بناکر آؤٹ

ابو ظہبی (نمائندہ سپورٹس) ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم 422 نز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگ میں 419رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے سری لنکا پر پہلی اننگ میں 3 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے حارث سہیل نے ٹیسٹ ڈیبیو میں نصف سنچری بنائی۔ اظہرعلی 85 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔حسن علی نے 24 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ حارث سہیل نے ٹیسٹ ڈیبیو میں 76 رنز اسکور کئے۔ سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ نے کیریئر میں 32ویں مرتبہ اننگ میں 5 کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ نوان پردیپ اور سورنگا لکمل نے 2،2 وکٹیں لیں۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی کے عوام سے میٹرو بس کا وعدہ پورا کرینگے،شہبازشریف