شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بچوں کے پیش نہ ہونے پر نواز شریف کا کیس الگ کردیا جائے گا: عدالت

بچوں کے پیش نہ ہونے پر نواز شریف کا کیس الگ کردیا جائے گا: عدالت

اسلام آباد (بیوروچیف) احتساب عدالت نے نواز شریف کی دوسری پیشی کے بعد حکم دیا ہے کہ اگر اگلی پیشی پر نواز شریف کے بچے عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کا مقدمہ الگ کرکے ان پر فرد جرم عائد کردی جائے گی۔نواز شریف کی احتساب عدالت میں دوسری پیشی کے بعد جاری ہونے والے عدالتی حکم کے مطابق نواز شریف کے بچوں حسن نواز، حسین نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں جبکہ مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر چاروں ملزمان 9 اکتوبر کو عدالت پیش نہ ہوئے تو نواز شریف کا کیس الگ کرکے ان پر فرد جرم عائد کردی جائے گی اور فرد جرم کے بعد اگلی کارروائی شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:معمولی جھگڑے پر ملزمان نے مذکورہ شخص کی آنکھ نکال دی