شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کا خصوصی اجلاس محرم الحرام میں سیکورٹی کے شاندارانتظامات پرضلعی اورتحصیل انتظامیہ کو خراج تحسین

پتوکی:مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کا خصوصی اجلاس محرم الحرام میں سیکورٹی کے شاندارانتظامات پرضلعی اورتحصیل انتظامیہ کو خراج تحسین

پتوکی (تحصیل رپورٹر )مرکز ی انجمن تاجراں پتوکی کا خصوصی اجلاس محرم الحرام میں سیکورٹی کے شاندار انتظامات پر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کا خصوصی اجلاس مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں کی زیر صدارت انصاف سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں محرم الحرام میں امن و امان اور سیکورٹی کے شاندار انتظامات پر ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد، ڈی سی او قصور سائرہ عمر، ڈی ایس پی سرکل پتوکی سلیم نیازی ، اور تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او سردار محمد حسین ڈوگراو ر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا محرم الحرام میں انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال بہتر رہی اور انتظامی صورت حال اور سیکورٹی کے معیاری انتظامات کے باعث زبردست رہے اجلاس میں سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈ ن، نائب صدر حاجی محمد اسلم ، جنر ل سیکر ٹری حاجی عبدالغفور بھٹی ، ملک محمد اکمل، حاجی محمد یونس ، شیخ محمد پرویز، شیخ ندیم اصغر، شیخ محمد نعیم اور دیگر تاجر رہنما بھی اس موقع پر مو جو د تھے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:زبردستی بچے اُٹھانے پر لوگوں کا پولیس اور سسرال والوں کے خلاف ملتان روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج