شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فاسٹ بالرمحمدعامر بھی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے

فاسٹ بالرمحمدعامر بھی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے

دبئی: (پاک نیوز سپورٹس ) دبئی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم انتظامیہ نے تین فاسٹ اورایک اسپنرکوشامل کرنے کا انتہائی غلط فیصلہ کیا۔ اب فاسٹ بالرمحمدعامر بھی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔ وہ نئی گیند سے اپنا سترہواں اوور بھی مکمل نہ کرسکے۔سری لنکا کے خلاف دبئی جاری ڈے نائٹ ٹیسٹ میں پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ پہلے ہی تین فاسٹ اورایک اسپنرکھلانے کا غلط فیصلہ کرچکے ہیں۔ اب لیفٹ آرم فاسٹ بولرمحمدعامر بھی انجری کاشکار ہوگئے۔ محمد عامر دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز نئی گیند سے اپنا پہلا اورمجموعی طور پرسترہواں اوور مکمل نہ کرسکے لیگ اسپنریاسرشاہ نے عامرکے اوورکے آخری تین گیندیں کراکے اوورمکمل کیا۔ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم پہلے ہی ایک کم اسپنر کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ قومی ٹیم کوپارٹ ٹائم اسپنرز حارث سہیل اوراسد شفیق سے بولنگ کراناپڑرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کسان بورڈ صوبہ خیبر پختونخواہ کے سینکڑوں کارکن اسلام آ باد کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کریں گے ۔