شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

اسلام آباد(پاک نیوز) صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر مستعفی ہو گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اچانک قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لےلی۔ صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جنرل رضوان اختر مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کی ہے وہ آج عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ رضوان اختر کو فوج کے قابل ترین افسروں میں مانا جاتا ہے وہ دوران ملازمت ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی رینجرز سندھ سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ بوجھل دل مگر اطمینان کے ساتھ میں 9 اکتوبر کو اپنی وردی اتار دوں گا۔ میں استعفیٰ ذاتی وجوہات کی وجہ سے دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عظیم فوج کے ساتھ 35 سالہ خدمات کی انجام دہی پر مجھے فخر ہے اور فوجی کیریئر میں تعاون پر اپنے سینئرز، ساتھیوں اور اسٹاف کا شکرگزار ہوں۔ فوج کو جب بھی ضرورت پڑے گی میری خدمات حاضر ہیں۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر مفروضوں سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:غریب لوگوں کومالکانہ حقوق دیناحکومت پنجاب کاعظیم کارنامہ ہے،میاں محمد یاورزمان