شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سری لنکا 482 رنز بنا کر آؤٹ، پاکستان آج اپنی نامکمل اننگز 51 رنز سے شروع کریگا

سری لنکا 482 رنز بنا کر آؤٹ، پاکستان آج اپنی نامکمل اننگز 51 رنز سے شروع کریگا

دبئی (پاک نیوز سپورٹس) دبئی ٹیسٹ کے تیسرےروز آج پاکستان اکاون رنز بغیرکسی نقصان کے پہلی اننگز کا آغاز کرے گا۔ سری لنکن بلے باز چار سوبیاسی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کرونارتنے نےایک سو چھیانوے رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دبئی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز دو سو چون رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا۔ چوتھی وکٹ پر کرونارتنے اور کپتان دنیش چندی مل کے ہمراہ ایک سو چھیالیس رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ چندی مل باسٹھ رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پانچویں وکٹ پر ڈک ویلا نے کرونارتنے کا ساتھ دیا ٹیم کے اسکور میں اٹھاسی رنز کا اضافہ کیا۔ ڈک ویلا باون رنز بناکر محمد عباس کا شکار ہوئے۔ اوپنر کرونارتنے کو کیریئر بیسٹ ایک سو چھیانوے رنز پر وہاب ریاض نے بولڈ کردیا۔ کوشل پریرا اٹھاون رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رنگانا ہیراتھ نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ستائیس رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عباس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور سمیع اسلم نے کیا۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام تک دونوں اوپنرز نے اکیاون رنز بنالئے تھے۔ سمیع اسلم تیس اور شان مسعود پندرہ رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ آئی لینڈرز کو پاکستان پر ابھی بھی چار سو اکتیس رنز کی برتری حاصل ہے۔

x

Check Also

پھولنگر:مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے گاؤں کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے ...

%d bloggers like this: