شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شاہ رخ اورجوہی چاؤلہ ایک بار پھر جلوے بکھیرنے کو تیار

شاہ رخ اورجوہی چاؤلہ ایک بار پھر جلوے بکھیرنے کو تیار

ممبئی(نمائندہ شوبز) بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی کامیاب ترین جوڑی شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔فلم ڈر، راجوبن گیا جینٹل مین، پھربھی دل ہے ہندوستانی اوریس باس جیسی کامیاب فلمیں دینے والی بالی ووڈ کی مشہورجوڑی شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ کو شائقین ایک بارپھر اسکرین پردیکھنے کے لیے بے تاب تھے اورشدت سے انتظارکررہے تھے کہ یہ دونوں اداکاردوبارہ کب ایک ساتھ نظرآئیں گے۔ اب شائقین کا انتظار ختم ہوا، شاہ رخ جوہی کی خوبصورت جوڑی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوے بکھیرنے آرہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں(فلم کا نام ابھی تک تجویز نہیں کیا گیا ہے) فلم میں ان کے ساتھ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہکیف اورانوشکا شرما مرکزی کردارمیں نظر آئیں گی، تاہم فلم میں ان دونوں کے علاوہ جوہی چاؤلہ بھی مختصر کردارمیں نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ بہترین دوست ہونے کے ساتھ ایک دوسرے کے بزنس پارٹنر بھی ہیں۔

x

Check Also

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر : محمد مظہررشید چودھری

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر ...