شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / بنگلہ دیش میں رات گئے چھاپے،جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت گرفتار

بنگلہ دیش میں رات گئے چھاپے،جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت گرفتار

ڈھاکہ(ڈیسک نیوز)بنگلہ دیش پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت کو گرفتار کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ اپوزیشن جماعت کے نو اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں جماعت اسلامی کے امیر مقبول احمد، نائب امیر شفیق الرحمان اور سابق رکن پارلیمان غلام پرور بھی شاملہیں۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو ایک خفیہ اجلاس کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ اعلیٰ بنگلہ دیشی عدالت نے سن 2013 میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی تھی کیونکہ اس کا چارٹر ملک کے سیکولر دستور کے منافی ہے۔

x

Check Also

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر : محمد مظہررشید چودھری

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر ...