شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اداکار امیتابھ بچن آج اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

اداکار امیتابھ بچن آج اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

ممبئی (نمائندہ شوبز) بگ بی کے نام سے جانے والے لیجنڈ بھارتی اداکار امیتابھ بچن آج اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔گیارہ اکتوبر 1942ء میں پیدا ہونے والے امیتابھ بچن نے اپنے کیریئر کا آغاز 1973 میں کیا، 48 سالہ فلمی کیریئر میں روشن درخشان ستارے کی طرح چمکنے والے امیتابھ نے جو کردار ادا کیا، کمال کیا۔ امیتابھ بچن نے کیریئر کا آغاز فلم “سات ہندوستانی” سے کیا ۔ یہ ان کے کیریئر کی پہلی فلم تھی جو سپرفلاپ گئی ، صرف یہی نہیں بلکہ امیتابھ نے کیریئر کے آغاز میں جن فلموں میں کام کیا ان میں مسلسل 7 فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہوئیں جس کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ کا منحوس اداکار کہا جانے لگا۔سدا بہار اداکار امیتابھ نے ڈائیلاگ ، ایکشن ، رقص اور گلوکاری امیتابھ ہر رنگ میں امر رہے۔ بہترین اداکاری کے اعتراف میں امیتابھ بچن متعدد ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔ اس سال امیتابھ اپنی سالگرہ اہل خانہ اور قریبی دوستوں اور رشتے داروں کے ہمراہ منائیں گے۔ سالگرہ کے موقع پر کوئی بڑی پارٹی نہیں چاہتے، جب کہ سالگرہ کیلئے ان کے بچوں ابھیشیک اور شویتا نے تمام تیاریاں مکمل کیں۔جتنی عزت، شہرت اور نام امیتابھ نے کمایا کسی دوسرے کے حصے میں نہ آیا۔ سدا بہار اداکارہ ریکھا کے ساتھ امیتابھ کی جوڑی خوب جمی۔ امیتابھ بچن کو عروج 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم زنجیر سے ملا جس میں انہوں نے پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا ۔سال 1975 میں انہیں فلم دیوار میں کاسٹ کیا گیا جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی ۔ 15 اگست 1975 کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کی جانے والی فلم شعلے نے بالی ووڈ سینما کی تاریخ کا سب سے بڑا بزنس کیا ،اس فلم نے باکس آفس پر کئی ریکارڈز قائم کئے اور امیتابھ کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں کیا جانے لگا ، 2000 میں ان کی فلم محبتیں ریلیز ہوئی جس میں ان کی اداکاری کی تعریف تو کی گئی مگر فلم باکس آفس پر عوامی پسندیدگی حاصل نہ کرسکی ۔سال میں امیتابھ بچن نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز بطور میزبان پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی سے کیا ۔ مگر ان کی بیماری کی وجہ سے اس پروگرام کو مختصر کرنا پڑا، بعد ازاں رواں سال اس پروگرام کو پھر شروع کیا گیا ہے۔ سال 2009 میں بگ باس کے تیسرے سیزن کیلئے منتخب کیا گیا ۔امیتابھ بچن نے فلموں کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے میں بھی خدمات انجام دیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ان تھک کام کیا ۔ انہیں فلمی خدمات کے اعتراف میں پدما بھوشن ، پدما شری ، پدما بھوشن ، لیجن آف آنر ، فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت متعدد تمغوں سے نوازا گیا ۔امیتابھ کے بیٹے ابھشیک بچن اور بہو ایشوریارائے بھی فلمی دنیا سے وابستہ ہیں، جب کہ ان کی اہلیہ جیا بچن ماضی میں صف اول کی اداکارہ تھیں اور کئی فلموں میں امیتابھ کے مدمقابل ہیروئن کے طور پر جلوہ گر ہوئیں۔

x

Check Also

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر : محمد مظہررشید چودھری

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر ...