شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / قوم کلثوم نواز کی صحت یابی کےلیے دعاکرے، نواز شریف

قوم کلثوم نواز کی صحت یابی کےلیے دعاکرے، نواز شریف

لندن(ڈیسک نیوز )سابق وزیراعظم نوازشریف نےکہاہےکہ آج ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی کیموتھراپی ہوئی ہے۔قوم ان کی صحت یابی کیلئےدعاکرے۔ انہوں نےیہ بات لندن میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہی۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ دعا کریں کہ اللہ کلثوم نواز کو صحت و تندرستی عطا کرے۔گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی دختر مریم نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی بیماری سے صحتیابی کےلیے عوام کی جانب سے دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کیاتھا۔سوشل میڈیا مائیکرو بلاکنگ سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے بتایاکہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی پہلی کیمو تھراپی سیشن کی تیاری کی جارہی ہےجوکہ آج ہوگئی۔

x

Check Also

پھولنگر:مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے گاؤں کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے ...

%d bloggers like this: