شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لاہور: سودی نظام ختم کئے بغیرملک میں خوشحالی نہیں آئے گی:علامہ خادم حسین رضوی

لاہور: سودی نظام ختم کئے بغیرملک میں خوشحالی نہیں آئے گی:علامہ خادم حسین رضوی

لاہور(امتیاز شاکر) مرکزی امیرتحریک لبیک یارسول اللہؐ پاکستان،علامہ خادم حسین رضوی،سرپرست اعلیٰ پیرمحمدافضل قادری اور سرپرست سیدعرفان احمدشاہ نے کہاہے کہ چند خاندانوں کی ترقی اورخوشحالی کوملکی ترقی تصورکرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ریاست کی ترقی وخوشحالی کادورومدارعوام کی خوشحالی کے ساتھ جڑاہے۔بے روزگاری کاخاتمہ کئے بغیر ملک کاترقی کرناممکن نہیں ۔بے روزگاری کے خاتمے کیلئے صحت وتعلیم کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانی ہوگی۔عوام صحت مند ہونگے توبچے پڑھیں لکھیں گے اور باشعورہوکرروزگارکے نئے مواقع پیداکریں گے۔حکمران طبقے کے چند خاندان ملک کاساراسرمایہ سمیٹ کربیرون ملک ذاتی جائیدادیں بنالیں اور ملکی میشعت سودی قرض تلے دب جائے توعوام کی بدحالی لازم ہے۔جب تک ملکی مالیاتی اداروں سے سودی نظام ختم نہیں ہوگاملک میں خوشحالی نہیں آئے گی۔اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے تحریک لبیک یارسول اللہ ؐپاکستان ملک سے سود ختم کرکے خوشحالی اورترقی کی بنیاد رکھے گی ۔اب وہ دن دور نہیں جب پاکستان کانظام اللہ تعالیٰ و رسول اللہ ؐ کے احکامات کے تابع ہوگا۔ملک سے بے روزگاری ختم اورنوجوان نسل اعلی تعلیم یافتہ ہوگی

x

Check Also

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر : محمد مظہررشید چودھری

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر ...