شہ سرخیاں
Home / پاکستان / نواز شریف آج لندن سے وطن واپس پہنچیں گے

نواز شریف آج لندن سے وطن واپس پہنچیں گے

اسلام آباد(بیوروچیف)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آج لندن سے وطن واپس پہنچیں گے اور کل احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانے والی تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور اب مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف آج رات لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کل تین نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے سلسلے میں لندن میں ہی قیام پذیر ہیں۔نو منتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز علالت کے باعث علاج کے لیے برطانوی دارالحکومت لندن میں اپنے صاحبزادے کے گھر مقیم ہیں۔بیگم کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے تین آپریشن ہو چکے ہیں اور اب ان کی کیمو تھراپی ہو رہی ہے۔

x

Check Also

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر : محمد مظہررشید چودھری

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر ...