شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / مصطفی آباد:ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نواحی دیہات کا سرچ آپریشن

مصطفی آباد:ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نواحی دیہات کا سرچ آپریشن

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نواحی دیہات کا سرچ آپریشن،500افراد کی بائیو میٹرک تصدیق، 100مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا، متعدد افراد سے ناجائز اسلحہ بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مصطفی آباد کے نواحی دیہات ستوکی، رائے کلاں، سرہالی ، کلیاں ودیگر دیہات میں سرچ آپریشن کے دوران 500افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، 100مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا، جن کی تصدیق کے بعد انہیں رہا کیا گیا جبکہ متعدد افراد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ کو سماج دشمن عناصر سے پاک کرنا ہے، ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کی زیر نگرانی علاقہ میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات ہیں، شریف شہری علاقہ میں با عزت زندگی گزاریں گے جبکہ سماج دشمن عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالیں گے، میں نے اپنی تعیناتی کے دوران مصطفی آباداور اس کے نواحی دیہات سے منشیات فروشی کا خاتمہ کر دیا ہے، جواریوں، منشیات فروشوں اور سود خوروں کے خلاف جہاد عوام کے تعاون سے جاری رہے گا،

x

Check Also

پھولنگر:مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے گاؤں کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے ...

%d bloggers like this: