بین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان کے ساتھ حقیقی تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں،امریکی صدر کی قلابازی

واشنگٹن (ڈیسک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں، کئی شعبوں میں پاکستان کی رہنمائی اور تعاون کے شکر گزر ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے زاویے سے قلابازی کہا کر پاکستانی فوج اور قیادت کے حق میں بیان دے دیا، ٹرمپ نے پاکستان پر مہربان ہوتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، کئی شعبوں میں پاکستان کے رہنماؤں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے کئی برس امریکا سے فائدہ اٹھایا،اب اس نے بحیثیت قوم امریکا کا پھر سے احترام کرنا شروع کردیا ہے، پاکستان کے ساتھ حقیقی تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کینیڈین جوڑے کی بازیابی پرامریکا نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔امریکی صدر نے امریکی اور کینیڈین شہریوں کی بازیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں دہشت گردی کے خلاف مشترکا کارروائیوں میں بھی مدد گار ہوگا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ پاک امریکا تعلقات میں مثبت لمحہ ہے، امریکا امید کرتا ہے کہ یہ تعاون اور ٹیم ورک دیگر یرغمال افراد کی رہائی میں بھی مدد دے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوشش کے بغیر جوڑے کی بازیابی ممکن نہ تھی جبکہ وائٹ ہاؤس نے بھی یرغمالیوں کی بازیابی کو پاکستان سے تعلقات میں مثبت لمحہ قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker